بنیادی عقائد اہل سنت

نوٹ:- [یہ مضمون “بنیادی عقائد اہل سُنّت” دعوت اسلامی کا اشاعتی ادارہ “المکتبةالمدینہ” کے مطبوعہ کتاب “بنیادی عقائد اور معمولاتِ اہلِ سُنَّت” سے لیا گیا ہے

علمِ عقائد ایک اہم علم ہے اس میں اللہ تبارک وتعالیٰ کی ذات و صفات، انبیاءِ کرام عَـلَيْـهِمُ الصَّلٰوۃُ وَ الـسَّـلَام کے فضائل و احوال ، قیامت اور اس کے مُتعلِّقات کو بیان کیا جاتا ہے ۔جس میں یہ بیان ہوتا ہے کہ ذات و صفاتِ باری تعالیٰ کے بارے میں مسلمانوں کو کیا عقیدہ رکھنا چاہئے ، انبیاءِکرام عَـلَيْـهِمُ الصَّلٰوۃُ وَ الـسَّـلَام، حضراتِ صحابہ اور اولیاء رِضْوَانُ اللہِ عَلَیْھِمْ اَجْمَعِیْن کے متعلق کیا عقیدہ ہونا چاہئے ، قیامت و احوالِ قیامت کیا ہیں، جنّت و دوزخ کسے کہتے ہیں اور ان کے متعلق کیا عقیدہ رکھنا چاہئے ، کن کن چیزوں پر ایمان لانا ضروری ہے اور کن چیزوں کا انکار آدمی کو کفر و گمراہی کے عمیق گھڑےمیں پھینک دیتا ہے اور کون سے ایسے افعال ہیں جن کے کرنے سے آدمی دائرۂ اسلام سے خارج ہوجاتا ہے ۔’’بنیادی عقائد اور معمولاتِ اہلسنّت‘‘ میں اسلام کے بنیادی عقیدوں اور معمولاتِ اہلسنّت کے متعلق خلیفۂ اعلیٰ حضرت صدرُالافاضل علامہ مولانا مفتی سید محمد نعیمُ الدین مُراد آبادی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللّٰہِ الْبَارِیْ کی عقائد پر مشتمل مختصرتصنیف’’کتابُ العقائد‘‘ اور مفتی خلیل خان برکاتی عَلَیْہِ الرَّحْمَہ کی تصنیف ’’ہمارا اسلام‘‘ اور صدرُ الشریعہ بدرُ الطریقہ مفتی امجد علی اعظمی عَلَیْہِ الرَّحْمَہکی شہرۂ آفاق تصنیف ’’بہارِ شریعت حصہ اول و نہم‘‘سے استفادہ کیا گیا ہےعلاوہ اَزیں جاءَ الحق اوردارُ الافتاء اہلسنت سے جاری ہونے والے فتاوی سے بھی مدد لی گئی ہے خاص بات یہ کہ اس میں عوامُ الناس کی ذہنی سطح کا خیال رکھتے ہوئے سوال و جواب کے انداز میں کافی تسہیل سے کام لیا گیا ہے تاکہ عقائد کا بیان پڑھتے ہوئے عوام کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔اسی طرح آسان و سَہل اُردو میں ’’معمولاتِ اہلسنّت‘‘ کو جوکہ بلاشبہ مستحسن و باعثِ خیر و برکت اعمال ہیں ان کے متعلق پُرمغز معلومات کو دلائل و حوالہ جات کی روشنی میں ترتیب دیا گیا ہے تاکہ لوگ معمولاتِ اہلِ سنت کو واضح دلائل کی روشنی میں بخوبی جان سکیں اور جائز و مستحسن بات کو غلط فہمی و کم علمی کی بناء پر ناجائز و حرام نہ کہیں۔اوراس طرح کے بے جا اعتراضات کرنے والے بہک جانے والے افراد کے دامِ فریب میں نہ آئیں اسکولوں اور کالجوں کے طالب علموں کے لئے بھی یہ کتاب کافی مفید ثابت ہوگی بشرطیکہ ان بنیادی باتوں کو توجہ سے پڑھیں اور ان ضروری عقائد کو سمجھ کر ذہن نشین کریں بلکہ میں تو کہوں گا کہ اگر اسے اسکولوں ا ور کالجوں کے نصاب میں شامل کرلیا جائے تو اس سمت سے بھی مسلمانوں کی بڑے پیمانے پر خیر خواہی ہوگی اللّٰہ تعالیٰ اسے قبولِ عام نصیب کرے اور مجھے اخلاص کی دولت کے ساتھ باقیات صالحات کی خوب کثرت کی توفیق عطا فرمائے ۔

بنیادی عقائد اہل سنت

بنیادی عقائد اہل سنت ،قسط دوم

  اللہ تعالیٰ کی ذات و صفات کا بیان ، بنیادی عقائد ایل سنت قسط دوم بنیادی عقائد ایل سنت قسط دوم      سوال (1) :- کیا دنیا ہمیشہ سے  ہے ؟      جواب :   جی نہیں۔    سوال (2) :- کیا دنیا ہمیشہ رہے  گی؟ جواب : نہیں، کیونکہ یہاں کی ہر …

بنیادی عقائد اہل سنت ،قسط دوم Read More »

بنیادی عقائد اہل سنت

بنیادی عقائدِ اہلِ سُنَّت،قسط اول

اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ علٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ ط      اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ ط  بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْم ط علمِ عقائد ایک اہم علم ہے  اس میں اللہ تبارک وتعالیٰ کی ذات و صفات، انبیاءِ کرام عَـلَيْـهِمُ الصَّلٰوۃُ  وَ الـسَّـلَام کے  فضائل و احوال ، قیامت اور اس …

بنیادی عقائدِ اہلِ سُنَّت،قسط اول Read More »

Scroll to Top